سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب سائرہ عمر نے سرگودہا میں محکمہ سوشل ویلفیئر کے مختلف ذیلی اداروں کا دورہ کیا اور ترقیاتی منصوبوں کاجائزہ لیا۔ انہوں نے دورےکا ا ٓغاز ڈویژنل سوشل ویلفیئر کمپلیکس کی نئی عمارت کےمختلف شعبوں اوربرانچز سےکیا اور متعلقہ افسران و ملازمین سے ان کی ذمہ داریوں، جاری سرگرمیوں اور سروس ڈیلیوری بارے بریفنگ لی
سیکرٹری سوشل ویلفیئراینڈ بیت المال پنجاب کا سوشل ویلفیئرکمپلیکس سرگودہا،پناہ گاہ،شیلٹرہوم،اولڈ ایج اورچلڈرن ہومز کا دورہ

مزید خبریں
سرگودھا۔ 25 اگست (اے پی پی):سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب سائرہ عمر نے سرگودہا میں محکمہ سوشل ویلفیئر کے مختلف ذیلی اداروں کا دورہ کیا اور ترقیاتی منصوبوں کاجائزہ لیا۔ انہوں نے دورےکا ا ٓغاز ڈویژنل سوشل ویلفیئر کمپلیکس کی نئی عمارت کےمختلف شعبوں اوربرانچز سےکیا اور متعلقہ افسران و ملازمین سے ان کی ذمہ داریوں، جاری سرگرمیوں اور سروس ڈیلیوری بارے بریفنگ لی۔ اُنہوں نے ہدایت کی کہ عوام کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار میں مزید بہتری لائی جائے اور اداروں کی کارکردگی کو موثر انداز میں مانیٹر کیا جائے۔ سائرہ عمر نے صنعت زار کا بھی دورہ کیا، جہاں اُنہوں نے خواتین کے دستکاری و تربیتی مرکز، مختلف شعبوں اور تربیتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے زیر تربیت بچیوں سے ملاقات کرکے اُن کے تربیتی پروگرامز اور سہولیات بارے آگاہی حاصل کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ادارے میں ڈسپلے کو مزید بہتر بنایا جائے، طالبات کی تیار کردہ مصنوعات کو نمایاں کیا جائے اور لوگوں کو ادارے کی سرگرمیوں سے جدید اور موثر انداز میں آگاہ کیا جائے۔انہوں نے میک اپ، سلائی کڑھائی اور دیگر ہنر سیکھنے والی بچیوں سے بھی ملاقات کی اور ان کی تیار کردہ مصنوعات کا جائزہ لیا۔سیکرٹری سوشل ویلفیئر نے ہدایت کی کہ تربیت مکمل کرنے والی بچیوں کے ای کامرس اور ڈیجیٹل اکائونٹس بنوائے جائیں اور انہیں آن لائن پلیٹ فارمز سے منسلک کیا جائے تاکہ وہ اپنی تیار کردہ مصنوعات کی بہتر تشہیر اور فروخت کرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ ہنر مند خواتین کو مارکیٹ تک رسائی فراہم کرکے انہیں معاشی طور پر خودمختار بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ سیکرٹری سوشل ویلفیئر نے پناہ گاہ کا بھی دورہ کیا اور وہاں مقیم مستحق افراد کو فراہم کی جانے والی رہائش، کھانے پینے، صفائی اور دیگر بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے عملے سے انتظامات بارے بریفنگ لی اور ہدایت کی کہ مستحق افراد کو سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب نے شیلٹر ہوم/ویمن کرائسس سینٹر کا بھی دورہ کیا اور وہاں مقیم خواتین کو فراہم کی جانے والی سہولیات، سکیورٹی اور دیگر خدمات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ عملہ سے بریفنگ لی اور خواتین کی فلاح و تحفظ کے لیے اقدامات کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ماڈرن چلڈرن ہوم کا دورہ کرکے بچیوں سے ملاقات کی اور ان میں تحائف تقسیم کیے۔ انہوں نے بوائز چلڈرن ہوم میں دو بچوں کی سالگرہ کی تقریب میں بھی شرکت کی اور بچوں کے ساتھ کیک کاٹا۔ انہوں نے بچوں سے ان کے مسائل، تعلیم اور فراہم کی جانے والی سہولیات بارے بھی معلومات حاصل کیں۔سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب نے پروٹیکشن سینٹر، اولڈ ایج ہوم اور دیگر اے ڈی پی کے تحت زیر تعمیر منصوبوں پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام سے منصوبوں کی پیش رفت بارے بریفنگ لی۔
انہوں نے تعمیراتی کام مقررہ معیار کے مطابق تیز رفتاری سے مکمل کرنے اور منصوبوں کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر سے گریز کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے زیر تعمیر ملٹی پرپز ہال کا بھی دورہ کیا اور تعمیراتی کام کی رفتار اور معیار بارے بریفنگ لی۔سیکرٹری سوشل ویلفیئر نے میڈیکل سوشل سروسز، سول ہسپتال کا بھی دورہ کیا، جہاں ڈاکٹرز اور متعلقہ عملہ نے انہیں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سماجی و طبی معاونت اور دیگر خدمات بارے بریفنگ دی۔ اس موقع پر سیکرٹری سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق خواتین کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنا حکومت پنجاب کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ سوشل ویلفیئر کے تربیتی اداروں میں خواتین اور بچیوں کو ہنر سکھانے کے ساتھ ساتھ انہیں جدید مارکیٹ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے منسلک کیا جا رہا ہے تاکہ وہ اپنے ہنر کو ذریعہ آمدن بنا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل ویلفیئر کے ادارے روایتی انداز میں کام کرنے کی بجائے جدید تقاضوں کے مطابق اپنی سروسز اور سرگرمیوں کو بہتر بنائیں۔ اداروں میں تربیت حاصل کرنے والے افراد کی کامیابیوں اور تیار کردہ مصنوعات کی موثر تشہیر کی جائے تاکہ ان کے لیے روزگار اور کاروبار کے مزید مواقع پیدا ہوں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شاکرہ نورین اور ڈپٹی ڈائریکٹر زیب النسا بھی ان کے ہمراہ تھیں۔







