لاہور۔28اکتوبر (اے پی پی):سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا ہے۔منگل کے روز پنجاب سٹیڈیم میں ہونیوالے اجلاس میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ترقیاتی پروگرام اور 2024-25کے سپورٹس ایونٹس ، سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ، انڈر 16ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اور2025-26کی اے ڈی پی سکیموں جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری میاں عثمان علی، ڈائریکٹر سپورٹس رانا ندیم انجم ،ڈائریکٹر ایڈمن عابد شوکت ،پی ڈی پی ایم یو قیصر …
سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال کی زیرصدارت اہم اجلاس، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ترقیاتی پروگرامز کا جائزہ لیا

مزید خبریں
لاہور۔28اکتوبر (اے پی پی):سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا ہے۔منگل کے روز پنجاب سٹیڈیم میں ہونیوالے اجلاس میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ترقیاتی پروگرام اور 2024-25کے سپورٹس ایونٹس ، سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ، انڈر 16ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اور2025-26کی اے ڈی پی سکیموں جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری میاں عثمان علی، ڈائریکٹر سپورٹس رانا ندیم انجم ،ڈائریکٹر ایڈمن عابد شوکت ،پی ڈی پی ایم یو قیصر رضا اورچیف سپورٹس کنسلٹنٹ محمد حفیظ بھٹی ودیگر نے شرکت کی ہے۔
مظفرخان سیال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب صوبہ میں سپورٹس کی ترقی کیلئے بھرپور کام کررہا ہے،2024-25میں سپورٹس کے میگا ایونٹس کا انعقاد کیا گیا،جس میںکھیلتا پنجاب گیمز،پنک گیمز، سمر کیمپس اور آزادی مراتھن سمیت کئی ایونٹ منعقد کئے،سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ سے اب تک 100کے قریب کھلاڑیوں کو ماہانہ سکالرشپ دی جارہی ہے،2025-26میں سپورٹس کے میگا پراجیکٹس تعمیر کئے جارہے ہیں ۔سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال نے مزید کہا ہے کہ 2026میں انڈر16ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا
جس کا انعقاد ہر سال تسلسل کے ساتھ کروایا جائے گا، انڈر16ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سپورٹس کی ترقی کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا،جس کے بہترین کھلاڑیوں کو انڈوومنٹ فنڈ میں بھی شامل کیا جائے گا۔








