سیکرٹری شماریات ڈاکٹر شجاعت اور چیف شماریات آصف باجوہ کی میڈیا بریفنگ

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) قومی مردم و خانہ شماری کے پہلے مرحلے میں بلاک ون کا کام مکمل ہوگیا، دوسرے بلاک کا کام جمعہ31 مارچ سے شروع ہوگا اور 14 اپریل تک مکمل کر لیا جائے گا۔سیکرٹری شماریات ڈاکٹر شجاعت اور چیف شماریات آصف باجوہ نے جمعرات کو یہاں میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ پہلے مرحلے کے دوسرے بلاک کے لئے خانہ شماری کا عمل تین …

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) قومی مردم و خانہ شماری کے پہلے مرحلے میں بلاک ون کا کام مکمل ہوگیا، دوسرے بلاک کا کام جمعہ31 مارچ سے شروع ہوگا اور 14 اپریل تک مکمل کر لیا جائے گا۔سیکرٹری شماریات ڈاکٹر شجاعت اور چیف شماریات آصف باجوہ نے جمعرات کو یہاں میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ پہلے مرحلے کے دوسرے بلاک کے لئے خانہ شماری کا عمل تین دن میں مکمل ہو گا جس کے بعد مردم شماری کی جائے گی۔ اس مقصد کے لئے عملہ فیلڈ میں موجود ہے جبکہ متعلقہ سامان بھی پہنچا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 13 اپریل کو بے گھر افراد کا اندراج کیا جائے گا جبکہ 14 اپریل 2017 تک پہلا مرحلہ مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خانہ شماری کے عمل میں ایسے بلاکس کی نشاندہی بھی ہوئی ہے جہاں اندازے سے زیادہ تعداد میں گھرانے موجود تھے اس لئے ان بلاکس میں فوری طور پر اضافی عملہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ آصف باجوہ نے کہا کہ ملک کے 61 اضلاع میں پہلا مرحلہ خوش اسلوبی سے مکمل ہوا ہے تاہم بلوچستان کے دو اضلاع کیچ اور آوران میں سیکورٹی کے کچھ مسائل کے باعث 15 فیصد کام رہتا ہے جو جلد مکمل ہو جائے گا۔ شروع کے چند دن کچھ مسائل سامنے آئے تھے تاہم ان پر فوری طور پر قابو پا لیا گیا تھا۔ اس سارے عمل میں عوام کا مکمل تعاون حاصل رہا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply