سیکرٹری وزارت دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) ضمیر الحسن شاہ کی قیادت میں پاکستان کے اعلی سطحی دفاعی وفد کا سعودی عرب کا دورہ

راولپنڈی ۔ 9 جولائی (اے پی پی) سیکرٹری وزارت دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) ضمیر الحسن شاہ کی قیادت میں پاکستان کے اعلی سطحی دفاعی وفد نے سعودی عرب کا دورہ کیا جہاں پر وفد نے سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع اور چیف آف جنرل سٹاف سے الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔ ترجمان وزارت دفاع کے مطابق وفد کی سعودی حکام سے ملاقاتوں کے دوران باہمی دفاعی تعلقات اور مستقبل …

راولپنڈی ۔ 9 جولائی (اے پی پی) سیکرٹری وزارت دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) ضمیر الحسن شاہ کی قیادت میں پاکستان کے اعلی سطحی دفاعی وفد نے سعودی عرب کا دورہ کیا جہاں پر وفد نے سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع اور چیف آف جنرل سٹاف سے الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔ ترجمان وزارت دفاع کے مطابق وفد کی سعودی حکام سے ملاقاتوں کے دوران باہمی دفاعی تعلقات اور مستقبل کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے معاملات زیر غور آئے ۔دونوں اطراف نے موجودہ دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انھیں مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔ پاکستانی وفد نے آئی ایم سی ٹی سی ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ کیا جہاں پر انھیں تنظیم کے مستقبل کے روڈ میپ کے علاوہ اتحادیوں کے تنظیمی پہلوﺅں کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔

مزید خبریں