اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان دنیا کا چھٹا سب سے گنجان آباد ملک ہے، ہمارا شمار دنیا کے ان 15 ممالک میں ہوتا ہے جہاں پر ایک کروڑ سے زائد آبادی 60 سال سے زائد عمر کے افراد پر مشتمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی و ترقی شعیب احمد صدیقی نے پاکستان پلاننگ اینڈ مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ میں وزارت منصوبہ بندی کے زیر …
سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی و ترقی شعیب احمد صدیقی کا ایک روزہ ڈائیلاگ کی اختتامی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان دنیا کا چھٹا سب سے گنجان آباد ملک ہے، ہمارا شمار دنیا کے ان 15 ممالک میں ہوتا ہے جہاں پر ایک کروڑ سے زائد آبادی 60 سال سے زائد عمر کے افراد پر مشتمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی و ترقی شعیب احمد صدیقی نے پاکستان پلاننگ اینڈ مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ میں وزارت منصوبہ بندی کے زیر اہتمام محفوط اور باعظمت عمر رسیدگی سب کا یکساں حق کے عنوان سے ایک روزہ ڈائیلاگ کی اختتامی تقریب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 7 فیصد سے زائد آبادی ان افراد پر مشتل ہے جن کی عمر ساٹھ سال سے زیادہ ہے جو کہ مجموعی طور پر ایک کروڑ تیس لاکھ سے زائد بنتے ہیں۔ اب تک کے تخمینوں کے مطابق یہ تعداد دو ہزار سے بڑھ کر دو ہزار پچاس تک چار کروڑ چالیس لاکھ تک ہو جائے گی۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ آنے والے وقتوں میں اس چیلنج سے عہدہ براہ ہونے کے لیے بہترین ماحول اور صحت کی سہولیات کی فراہمی پر توجہ دی جائے۔ ان کا کہناتھا کہ اپنی انہیں ذمہ داریوں کو پورا کرنے کےلئے حکومت پاکستان ابھی سے انسانی ترقی پر اپنی توجہ مرکوز کرتے ہوئے مستقبل میں اس شعبہ پر سرمایہ کاری کر رہی ہے۔








