سیکنڈ سیڈڈایلینا ریباکینا اورکوکوگف نیشنل بینک اوپن ٹینس ویمنز سنگلز سیمی کوارٹر میں داخل

ٹورنٹو ۔12اگست (اے پی پی):قازقستان کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ ایلینا ریبا کینا اورامریکا کی ٹینس کھلاڑی اوردوگرینڈ سلام ٹائٹلز کی چیمپئن کوکوگف اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے ڈبلیو ٹی اے نیشنل بینک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں جبکہ 27 سالہ جاپان کی نامور ٹینس سٹار اورچار گرینڈ سلام ٹائٹلز کی چیمپئن نائومی اوساکا کوارٹر …

ٹورنٹو ۔12اگست (اے پی پی):قازقستان کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ ایلینا ریبا کینا اورامریکا کی ٹینس کھلاڑی اوردوگرینڈ سلام ٹائٹلز کی چیمپئن کوکوگف اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے ڈبلیو ٹی اے نیشنل بینک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں جبکہ 27 سالہ جاپان کی نامور ٹینس سٹار اورچار گرینڈ سلام ٹائٹلز کی چیمپئن نائومی اوساکا کوارٹر فائنل میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

ای ایس پی این کے مطابق قازقستان کی 27 سالہ ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ ایلینا ریبا کینانے ویمنز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے27 سالہ جاپان کی نامور ٹینس سٹار اورچار گرینڈ سلام ٹائٹلز کی چیمپئن نائومی اوساکاکو 6-4، 6-7(5-7)اور 4-6سے شکست دے کر سیمی رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ایک اور میچ میں امریکا کی ٹینس کھلاڑی اوردوگرینڈ سلام ٹائٹلز کی چیمپئن کوکوگف بآسانی سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ان کو سوئس حریف کھلاڑی بلینڈابنکک کے خلاف واک اوور مل گیا۔