سیکنڈ سیڈڈ الیگزینڈر زویروف میڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

میڈرڈ۔29اپریل (اے پی پی):جرمنی کے نامور ٹینس اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ الیگزینڈر زویروف اور ناروے کے ٹینس سٹار کیسپر رڈ اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ ای ایس پی این کے مطابق 29 سالہ جرمن ٹینس کھلاڑی اور سیکنڈ سیڈڈ الیگزینڈر زویروف نے مینز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل …

میڈرڈ۔29اپریل (اے پی پی):جرمنی کے نامور ٹینس اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ الیگزینڈر زویروف اور ناروے کے ٹینس سٹار کیسپر رڈ اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔

ای ایس پی این کے مطابق 29 سالہ جرمن ٹینس کھلاڑی اور سیکنڈ سیڈڈ الیگزینڈر زویروف نے مینز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں 20 سالہ جمہوریہ چیک کے حریف ٹینس کھلاڑی جیکب مینسک کو شکست دی جبکہ 27 سالہ ناروے کے ٹینس سٹار کیسپر رڈ نے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میچ میں 27 سالہ یونانی ٹینس کھلاڑی سٹیفانوس کو سخت مقابلے کے بعد ہرا کر ٹاپ ایٹ رائونڈ تک رسائی حاصل کی ۔

اے ٹی پی کے زیر اہتمام میڈرڈ اوپن کے دلچسپ مقابلے سپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے وینیو پارک منزاناریس میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ کے میچ میں 29 سالہ جرمن ٹینس کھلاڑی اور سیکنڈ سیڈڈ الیگزینڈر زویروف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 20 سالہ جمہوریہ چیک کے حریف ٹینس کھلاڑی جیکب مینسک کو4-6، 7-6(7-4)اور3-6سے شکست دے کرنہ صرف ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا بلکہ کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا،جہاں ان کا مقابلہ اٹلی کے ٹینس کھلاڑی فلاویو کوبولی سے ہوگا۔

ایک اور میچ میں 27 سالہ ناروے کے ٹینس سٹار کیسپر رڈ نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد ے 27 سالہ یونانی حریف کھلاڑی سٹیفانوس کو 7-6(7-4)،6-7(2-7)اور6-7(3-7)سے شکست دے کر ٹاپ ایٹ رائونڈ تک رسائی حاصل کی،جہاں فاتح کھلاڑی کا مقابلہ بیلجیئم کے کھلاڑی الیگزینڈر بلاک ایکس سے ہوگا۔

مزید خبریں