جکارتہ ۔22جنوری (اے پی پی):ڈنمارک کے بیڈ منٹن کھلاڑی اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ اینڈرس اینٹونسن بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹو رپر انڈونیشیا اوپن بیڈ منٹن چیمپئن شپ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئے ۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق تائیوان کے 28 سالہ چی یو جین نے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں ڈنمارک کے بیڈ منٹن کھلاڑی اور ایونٹ کے …
سیکنڈ سیڈڈ اینڈرس اینٹونسن کا انڈونیشیااوپن بیڈمنٹن مینز سنگلز دوسرے رائونڈ میں سفر تمام

مزید خبریں
جکارتہ ۔22جنوری (اے پی پی):ڈنمارک کے بیڈ منٹن کھلاڑی اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ اینڈرس اینٹونسن بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹو رپر انڈونیشیا اوپن بیڈ منٹن چیمپئن شپ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئے ۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق تائیوان کے 28 سالہ چی یو جین نے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں ڈنمارک کے بیڈ منٹن کھلاڑی اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ اینڈرس اینٹونسن کو شکست دی۔
بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور پر انڈونیشیا اوپن بیڈ منٹن چیمپئن شپ کے کانٹے دار مقابلے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں جاری ہیں ۔انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کےدوسرے رائونڈ میچ میں تائیوان کے 28 سالہ چی یو جین نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ڈنمارک کے بیڈ منٹن کھلاڑی اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ اینڈرس اینٹونسن کو 1-2 سیٹس میں شکست دی۔
تائیوان کے چی یو جین نے ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ اینڈرس اینٹونسن کو 11-21، 21-18 اور 13-21 سے شکست دے کر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔








