بیونس آئرس۔13فروری (اے پی پی):اٹلی کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ ڈ لوسیانو تادیو ڈارڈیری اے ٹی پی ارجنٹائن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ شنہوا کے مطابق 23 سالہ اٹلی کے ٹینس سٹار ڈ لوسیانو تادیو ڈارڈیری نے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف چلی کے کھلاڑی مارسیلو ٹامس …
سیکنڈ سیڈڈ لوسیانو تادیو ڈارڈیری اے ٹی پی ارجنٹائن اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

مزید خبریں
بیونس آئرس۔13فروری (اے پی پی):اٹلی کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ ڈ لوسیانو تادیو ڈارڈیری اے ٹی پی ارجنٹائن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ شنہوا کے مطابق 23 سالہ اٹلی کے ٹینس سٹار ڈ لوسیانو تادیو ڈارڈیری نے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف چلی کے کھلاڑی مارسیلو ٹامس بیریوس ویرا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں جس میں شائقین کو دلچسپ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔جمعہ کو بیونس آئرس لان ٹینس کلب میں کھیلے گئے اے ٹی پی ایونٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں 23 سالہ اٹلی کے ٹینس سٹار ڈ لوسیانو تادیو ڈارڈیری نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےحریف چلی کے کھلاڑی مارسیلو ٹامس بیریوس ویرا کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور3-6سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا،جہاں اٹلی کے سیکنڈ سیڈڈ ڈ لوسیانو تادیو ڈارڈیری کا مقابلہ سپین کے پیڈرو مارٹنیز پورٹرو سے ہوگا۔







