ایڈیلیڈ۔16جنوری (اے پی پی):امریکا کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ ٹومی پال اے ٹی پی ایڈیلیڈ انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق جمہوریہ چیک کے 25 سالہ ٹینس کھلاڑی ٹامس میخاچ نے مینز سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میچ میں حریف 28 سالہ امریکی کھلاڑی ٹومی پال کو شکست دے …
سیکنڈ سیڈڈ ٹومی پال کا ایڈیلیڈ انٹرنیشنل ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں سفر تمام

مزید خبریں
ایڈیلیڈ۔16جنوری (اے پی پی):امریکا کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ ٹومی پال اے ٹی پی ایڈیلیڈ انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق جمہوریہ چیک کے 25 سالہ ٹینس کھلاڑی ٹامس میخاچ نے مینز سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میچ میں حریف 28 سالہ امریکی کھلاڑی ٹومی پال کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
رواں سال کا دوسرا اے ٹی پی ایڈیلیڈ انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلیا کے مشہور شہر ایڈیلیڈ میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ جمعہ کو کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میچ میں جمہوریہ چیک کے 25 سالہ ٹینس کھلاڑی ٹامس میخاچ نے سخت مقابلے کے بعد امریکا کے حریف ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ ٹومی پال کو 6-2، 3-6 اور 3-6سے ہرا کر نہ صرف ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا بلکہ فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔








