کراچی۔ 18 دسمبر (اے پی پی) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان دیموتھ کرونارتنے نے کہا ہے کہ پاکستان محفوظ ملک ہے، دیگر ممالک کو بھی پاکستان آنا چاہیے، افسوس ہے کہ میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کیوں نہیں آیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل پری پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں پاکستان …
سیکورٹی کے بھی بہترین انتظامات ہیں’سری لنکن کپتان دیموتھ کرونارتنے کی پریس کانفرنس

مزید خبریں
کراچی۔ 18 دسمبر (اے پی پی) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان دیموتھ کرونارتنے نے کہا ہے کہ پاکستان محفوظ ملک ہے، دیگر ممالک کو بھی پاکستان آنا چاہیے، افسوس ہے کہ میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کیوں نہیں آیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل پری پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں پاکستان ایک محفوظ ملک ہے، دیگر ممالک کو بھی پاکستان آنا چاہیے، گزشتہ شب ساحلی ریسٹورنٹ پر گئے اور کھانے سے لطف اندوز ہوئے، افسوس ہے کہ میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کیوں نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ سے محبت کرنے والے لوگ رہتے ہیں، سیکورٹی کے بھی بہترین انتظامات ہیں، سوشل میڈیا اور میڈیا میں پاکستان کے حوالے سے منفی باتیں چل رہی تھیں جس وجہ سے پاکستان نہیں آئے تھے۔ سری لنکن کپتان نے کہا کہ پنڈی ٹیسٹ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، حتمی ٹیم کا اعلان میچ سے قبل کریں گے جبکہ ٹاس سے قبل وکٹ کو دیکھ کر فیصلہ کریں گے کہ فاسٹ بولر کھلائیں یا اسپنرز کو موقع دیں، کنڈیشنز سازگار ہیں اور تیز رفتاری سے رنز بنانے کی کوشش کریں گے۔ دیموتھ کرونارتنے نے کہا کہ ہم نے پچھلے 2 سال سے زیادہ کرکٹ نہیں کھیلی، اس وقت بھارت ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن پر اور آسٹریلیا دوسرے نمبر پر ہے، ہمارے بیشتر کھلاڑیوں کا پہلا دورہ پاکستان ہے لہذا اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔ کپتان کرونارتنے نے کہا کہ کراچی ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے، وکٹ کی کنڈیشن دیکھ کر اسپنر یا اضافی پیسر کھلانے کا فیصلہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سری لنکن بلے باز ڈومیسٹک سیزن میں اچھا کھیلتے ہیں، کرکٹ شیڈول بہت مشکل ہوتا جارہا ہے۔








