سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے پیر کو مضافاتی علاقے بڈھ بیر کی چوکی سیال خان خوڑ کا دورہ کیا ۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور تر جمان کے مطابق گزشتہ شب چوکی سیال خان خوڑ پر دہشت گرد حملے کو جواں مردی، بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت سے ناکام بنانے پر پولیس جوانوں کو شاباش دی ان کا حوصلہ بڑھاکر نقد انعامات سے نوازا اور سکیورٹی انتظامات …
سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد کا مضافاتی علاقے بڈھ بیر کی چوکی سیال خان خوڑ کا دورہ

مزید خبریں
پشاور۔ 16 نومبر (اے پی پی):سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے پیر کو مضافاتی علاقے بڈھ بیر کی چوکی سیال خان خوڑ کا دورہ کیا ۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور تر جمان کے مطابق گزشتہ شب چوکی سیال خان خوڑ پر دہشت گرد حملے کو جواں مردی، بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت سے ناکام بنانے پر پولیس جوانوں کو شاباش دی ان کا حوصلہ بڑھاکر نقد انعامات سے نوازا اور سکیورٹی انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایت دی۔
سی سی پی او نے ڈرون کیمرے کے ذریعے چوکی کے ملحقہ علاقوں کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا، جبکہ چوکی پر تعینات نفری، سرکاری اسلحہ، سکیورٹی آلات اور مجموعی حفاظتی انتظامات کا بھی معائنہ کیا۔پولیس جوانوں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے، مشکوک نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنے اور کسی بھی ممکنہ حملے کی صورت میں فوری اور مؤثر جوابی کارروائی یقینی بنانے کی ہدایات کی گئی۔
چوکیات کی سکیورٹی مزید مستحکم بنانے، دفاعی انتظامات بہتر کرنے اور ممکنہ خطرات سے بروقت نمٹنے کے لیے ضروری ہدایات کی گئی ۔مضافاتی علاقوں میں قائم پولیس چوکیات پر افرادی قوت بڑھانے اور سکیورٹی وسائل مزید فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پولیس جوانوں کی بہادری اور قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ پولیس فورس کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔







