لاہور۔8جنوری (اے پی پی):سی سی پی او لاہور کی زیرِ صدارت سول لائنز اور سٹی ڈویژنز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں جرائم کی روک تھام، سکیورٹی انتظامات اور پولیسنگ کو مزید موثر بنانے سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور نے کرسمس اور نیو ایئر کے موقع پر کیے گئے فول پروف سکیورٹی انتظامات پر اطمینان …
سی سی پی او کی زیرِ صدارت جائزہ اجلاس ، سکیورٹی انتظامات اور پولیسنگ کو مزید موثر بنانے سے متعلق امور پر غور

مزید خبریں
لاہور۔8جنوری (اے پی پی):سی سی پی او لاہور کی زیرِ صدارت سول لائنز اور سٹی ڈویژنز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں جرائم کی روک تھام، سکیورٹی انتظامات اور پولیسنگ کو مزید موثر بنانے سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور نے کرسمس اور نیو ایئر کے موقع پر کیے گئے فول پروف سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران اور اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا۔
انہوں نے کشمیر ڈے کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے اور تمام حساس مقامات پر موثر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ سی سی پی او لاہور نے تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشی کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کی ہدایت جاری کی۔ بلال صدیق کمیانہ نے غیر ملکی افغان شہریوں کو ٹریس کر کے قانونی کارروائی عمل میں لانے اور شہر بھر میں کومبنگ آپریشنز تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔ اجلاس میں ڈی آئی جی (ایڈمن) عمران کشور، ڈی آئی جی (انوسٹی گیشن) ذیشان رضاسمیت دیگر نے شرکت کی۔








