سی پیک دوسرے مرحلے سے باالواسطہ 5 لاکھ 75 ہزاراور بلاواسطہ 1ملین روزگار کے مواقع میسر آئیں گے،نیو ٹیک

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):سی پیک منصوبہ کے دوسرے مرحلے میں خصوصی اقتصادی علاقوں کے توسط سے باالواسطہ 5 لاکھ 75 ہزاراور بلاواسطہ ایک ملین روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔نیو ٹیک کے حکام مطابق سی پیک منصوبہ کے9سپیشل اکنامک زونزمیں سے 4پر تحقیق کی گئی ہے جن میں خیبر پختونخواکا رشکئی،سندھ کا دھابیحی،پنجاب کا علامہ اقبال اور بلوچستان کا بوستان کا خصوصی اقتصادی علاقہ شامل ہے۔سی پیک منصوبہ کے …

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):سی پیک منصوبہ کے دوسرے مرحلے میں خصوصی اقتصادی علاقوں کے توسط سے باالواسطہ 5 لاکھ 75 ہزاراور بلاواسطہ ایک ملین روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔نیو ٹیک کے حکام مطابق سی پیک منصوبہ کے9سپیشل اکنامک زونزمیں سے 4پر تحقیق کی گئی ہے جن میں خیبر پختونخواکا رشکئی،سندھ کا دھابیحی،پنجاب کا علامہ اقبال اور بلوچستان کا بوستان کا خصوصی اقتصادی علاقہ شامل ہے۔سی پیک منصوبہ کے دوسرے مرحلے میں خصوصی اقتصادی علاقوں کے سبب بالواسطہ 5 لاکھ 75 ہزاراور بلاواسطہ 1ملین روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں 2 لاکھ 90 ہزار،رشکئی سپیشل اکنامک زون میں ایک لاکھ 50 ہزار،بوستان اکنامک زون میں55 ہزار اور دھابیجی سپیشل اکنامک زون میں بالواسطہ مقامی آبادی کو 80 ہزاروزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔