اسلام آباد ۔ 19ستمبر (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک ) سے روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا کئے ہیں جبکہ منصوبہ کی تکمیل سے غربت کی شرح میں نمایاں کمی لائی جا سکے گی ۔سی پیک کے تحت تعمیر کی جانے والی ملتان سکھر موٹروے سے 23ہزار افراد کا روزگار وابستہ ہے ۔ سی پیک سکرٹریٹ کے حکام نے کہا ہے کہ سی پیک خطے کی …
سی پیک سے روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا ہوئے، منصوبہ کی تکمیل سے غربت کی شرح میں نمایاں کمی لائی جا سکے گی، ملتان سکھر زیرتعمیر موٹروے سے 23 ہزار افراد کا روزگار وابستہ ہے، سی پیک سکرٹریٹ کے حکام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19ستمبر (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک ) سے روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا کئے ہیں جبکہ منصوبہ کی تکمیل سے غربت کی شرح میں نمایاں کمی لائی جا سکے گی ۔سی پیک کے تحت تعمیر کی جانے والی ملتان سکھر موٹروے سے 23ہزار افراد کا روزگار وابستہ ہے ۔ سی پیک سکرٹریٹ کے حکام نے کہا ہے کہ سی پیک خطے کی مشترکہ ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے اور پاکستان مستقبل میں سی پیک منصوبہ کی تکمیل کے بعد اپنے جغرافیائی محل وقوع کے باعث یورپ اورایشیائی ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گا جس سے خطے کی تجارت ،اقتصادی اور سماجی روابط کے اضافہ میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ معاشی طور پرمستحکم پاکستان ہی دہشت گردی اور انتہا پسندی کو شکست دے سکتا ہے جس سے خطے کے علاقائی امن و استحکام اور ترقی و خوشحالی کو یقینی بناسکتا ہے۔ پاکستان میں اقتصادی و صنعتی ترقی کیلئے پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت مشترکہ حکمت عملی سے ہنر مند افرادی قوت کی دستیابی اور دونوں ممالک کی کاروباری برادری کے باہمی روابط کو بھی فروغ دیا جارہا ہے ۔








