اسلام آباد ۔ 09 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے اہم ترقیاتی منصوبوں کو سی پیک میں شامل کرنے سے ایک طرف ان منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد ہو گا تو دوسری جانب آزاد کشمیر میں ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔ انہوں نے یہ بات آزاد جموں …
سی پیک سے منسلک ہونے کے باعث آزاد کشمیر میں معاشی سرگرمیوں میں بے پناہ اضافہ ہو گا‘ چوہدری برجیس طاہر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 09 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے اہم ترقیاتی منصوبوں کو سی پیک میں شامل کرنے سے ایک طرف ان منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد ہو گا تو دوسری جانب آزاد کشمیر میں ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔ انہوں نے یہ بات آزاد جموں و کشمیر کونسل کے ارکان عبدالخالق وصی اور پرویز اختر اعوان سے ملاقات کے دوران کہی جنہوں نے یہاں وفاقی وزیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں آزاد کشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلاً گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق حالیہ ہدایات آزاد کشمیر کی ترقی و خوشحالی سے متعلق ان کی گہری دلچسپی کا واضح ثبوت ہے۔








