سی پیک منصوبےکے تحت خصوصی اقتصادی زون رشکئی سے ابتدائی مرحلے میں 50 ہزار لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے، سرمایہ کاری بورڈ

اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت خصوصی اقتصادی زون رشکئی سے ابتدائی مرحلے میں 50 ہزار سے زیادہ لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ سرمایہ کاری بورڈ کے حکام کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں واقع رشکئی اقتصادی زون پر کام تیزی سے جاری ہے، رشکئی اقتصادی زون (ایم ون نوشہرہ) کیلئے ایک ہزار ایکڑ اراضی حاصل کی جا چکی ہے اور …

اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت خصوصی اقتصادی زون رشکئی سے ابتدائی مرحلے میں 50 ہزار سے زیادہ لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

سرمایہ کاری بورڈ کے حکام کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں واقع رشکئی اقتصادی زون پر کام تیزی سے جاری ہے، رشکئی اقتصادی زون (ایم ون نوشہرہ) کیلئے ایک ہزار ایکڑ اراضی حاصل کی جا چکی ہے اور صنعتی بستی کے قیام کیلئے اقدامات کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔

خیبر پختونخوا کے اہم ترجیحی رشکئی خصوصی اقتصادی علاقہ کے ترقیاتی معاہدہ سمیت چاروں صوبوں میں 10 خصوصی اقتصادی علاقے قائم کئے جائیں گےجس سے مقامی لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

مزید خبریں