سی پیک منصوبے سے بلوچستان میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، سی پیک اتھارٹی

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) گوادر میں متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے جن میں گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے،گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ،گوادر فری زون، پینے کے صاف پانی کا منصوبہ،پاک چین دوستی ہسپتال، ووکیشنل انسٹیٹیوٹ ، گوادر سمارٹ سٹی جیسے منصوبے شامل ہیں۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے بلوچستان کی معیشت میں بہتری آئے …

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) گوادر میں متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے جن میں گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے،گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ،گوادر فری زون، پینے کے صاف پانی کا منصوبہ،پاک چین دوستی ہسپتال، ووکیشنل انسٹیٹیوٹ ، گوادر سمارٹ سٹی جیسے منصوبے شامل ہیں۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے بلوچستان کی معیشت میں بہتری آئے گی، اقتصادی زونز کے قیام سے مقامی صنعت ترقی کرے گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ سی پیک میں بلوچستان کو کلیدی اہمیت حاصل ہے،بلوچستان میں سی پیک کے تحت بہت سے منصوبوں پر کام ہورہا ہے۔

Leave a Reply