سی پیک پراجیکٹ ڈائریکٹر حسن داو¿د کا نیکٹا کے زیر اہتمام انسداد دہشت گردی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔4 اپریل(اے پی پی ) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے پراجیکٹ ڈائریکٹر حسن داو¿د نے کہا ہے کہ سی پیک کے مشرقی اور مغربی روٹس 2019ءکے آغاز میں مکمل ہو جائیں گے، چین۔پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت تمام منصوبوں سے ملک میں ترقی کا نیا دور شروع ہو گا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، 2030ءتک پاکستان دنیا کی 20 بڑی معیشتوں میں شامل …

اسلام آباد ۔4 اپریل(اے پی پی ) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے پراجیکٹ ڈائریکٹر حسن داو¿د نے کہا ہے کہ سی پیک کے مشرقی اور مغربی روٹس 2019ءکے آغاز میں مکمل ہو جائیں گے، چین۔پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت تمام منصوبوں سے ملک میں ترقی کا نیا دور شروع ہو گا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، 2030ءتک پاکستان دنیا کی 20 بڑی معیشتوں میں شامل ہو جائے گا، 2014ءسے 2030ءتک سی پیک کے طویل المدتی منصوبہ پر زور و شور سے کام جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو نیکٹا کے زیر اہتمام انسداد دہشت گردی سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے مشرقی اور مغربی روٹس 2019 کے آغاز میں مکمل ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے پہلے مرحلہ میں بنیادی ڈھانچے، ریلویز اور توانائی کے شعبوں سے متعلق منصوبے شامل ہیں۔ توقع ہے کہ توانائی کے منصوبے رواں مالی سال کے آخر تک مکمل ہو جائیں گے جس سے قومی گرڈ میں 10 ہزار سے زائد میگاواٹ بجلی شامل ہو جائے گی