سی پیک پر برق رفتاری سے کام جاری ہے، ایک خطہ ایک سڑک کا منصوبہ علاقائی رابطوں میں بہتری اور غربت میں کمی کا سبب بنے گا،لیفٹیننٹ جنرل رعاصم سلیم باجوہ کا ویبینار سے خطاب

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل رعاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک پر برق رفتاری سے کام جاری ہے، ایک خطہ ایک سڑک کا منصوبہ علاقائی رابطوں میں بہتری اور غربت میں کمی کا سبب بنے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ہزاروں افراد …

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل رعاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک پر برق رفتاری سے کام جاری ہے، ایک خطہ ایک سڑک کا منصوبہ علاقائی رابطوں میں بہتری اور غربت میں کمی کا سبب بنے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ہزاروں افراد مزید غربت کا شکار ہوئے ہیں،وبا کی بدولت پوری دنیا کی معاشی گتھیاں الجھ کے رہ گئیں۔ عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ وبا کے دوران چین واحد ملک ہے جس کی معاشی کارکردگی بہتر ہے، چین کورونا وائرس کی وبا سے پہلے سے ہی دنیا کے ساتھ خوشحالی بانٹنے کی سوچ لے کر چل رہا ہے، انہوں نے کہا کہ سی پیک پر برق رفتاری سے کام جاری ہے، ایک خطہ ایک سڑک کا منصوبہ علاقائی رابطوں میں بہتری اور غربت میں کمی کا سبب بنے گا۔