سی پیک کا مستقبل درخشاں اور پاکستان چینی سرمایہ کاروں کیلئے پر کشش منڈی بن گیا ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سی پیک کا مستقبل درخشاں اور پاکستان چینی سرمایہ کاروں کیلئے پر کشش منڈی بن گیا ہے۔بدھ کو یہاں سی پیک سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ سی پیک کا درخشاں مستقبل ہے اور اس منصوبے سے پاکستان اور چین کے علاؤہ خطے کے تمام ملکوں کو …

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سی پیک کا مستقبل درخشاں اور پاکستان چینی سرمایہ کاروں کیلئے پر کشش منڈی بن گیا ہے۔بدھ کو یہاں سی پیک سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ سی پیک کا درخشاں مستقبل ہے اور اس منصوبے سے پاکستان اور چین کے علاؤہ خطے کے تمام ملکوں کو فایدہ ہوگا۔۔انہوں نے کہا کہ پاکستان چینی سرمایہ کاروں کے لئے ایک پرکشش منڈی بن گیا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ سی پیک کے تحت گیارہ خصوصی اقتصادی زون قائم کیے جارہے ہیں جس سے ملک میں صنعتی ترقی کو فروغ ملے گا اور نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی نیم کنڈکٹر انڈسٹری کو ترقی دینے اور چینی دوستوں کے تعاون سے اپنی مصنوعات میں قدر میں اضافے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک۔میں سستی اور متبادل ذرائع سے بجلی کے حصول کیلئے کوشاں ہے جبکہ ہم نے چینی کمپنیوں سے اپنے شمسی پینل تیار کرنے والے یونٹوں کو پاکستان منتقل کرنے کے لئے بھی رابطہ کیا ہے۔