سی پیک کے بڑے منصوبوں پر پیشرفت موجودہ دور حکومت میں سامنے آئی ہے، سی پیک حکام

اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) سی پیک کے بڑے منصوبوں پر پیشرفت موجودہ دور حکومت میں سامنے آئی ہے۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق سی پیک کے پہلے مرحلے میں 95 فیصد منصوبوں کے تحت توانائی کی پیداوار اور سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے پر خصوصی توجہ دی جارہی تھی جبکہ موجودہ وقت میں سی پیک کے اہم منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے۔ دوسرے مرحلے …

اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) سی پیک کے بڑے منصوبوں پر پیشرفت موجودہ دور حکومت میں سامنے آئی ہے۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق سی پیک کے پہلے مرحلے میں 95 فیصد منصوبوں کے تحت توانائی کی پیداوار اور سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے پر خصوصی توجہ دی جارہی تھی جبکہ موجودہ وقت میں سی پیک کے اہم منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے۔ دوسرے مرحلے میں صنعتی زونز کے قیام اور زرعی شعبے پر توجہ دی جارہی ہے اور اس حوالے سے خصوصی مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ سماجی و معاشی شعبوں میں بہتری کیلئے تعاون میں اضافہ کیا جارہا ہے، جو اس امر کا ثبوت ہے کہ سی پیک کے منصوبوں میں وسعت جاری ہے۔

مزید خبریں