سی پیک کے تحت 204.28 ارب روپے کی لاگت کے سکھر ـحیدرآباد موٹر وے (ایم 6) کی تعمیر رواں سال کے آخر تک شروع ہوجائے گی، جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ

اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی) سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے آگاہ کیا ہے کہ سی پیک کے تحت 204.28 ارب روپے کی لاگت کے سکھر ـحیدرآباد موٹر وے (ایم 6) کی تعمیر رواں سال کے آخر تک شروع ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ مہینوں میں ٹینڈرنگ ، اراضی کا حصول جاری ہے۔ اس کی تکمیل کے ساتھ ہی ، …

اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی) سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے آگاہ کیا ہے کہ سی پیک کے تحت 204.28 ارب روپے کی لاگت کے سکھر ـحیدرآباد موٹر وے (ایم 6) کی تعمیر رواں سال کے آخر تک شروع ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ مہینوں میں ٹینڈرنگ ، اراضی کا حصول جاری ہے۔ اس کی تکمیل کے ساتھ ہی ، مشرقی روٹ پر پشاور ٹو کراچی موٹر وے پرسفر کا وقت تقریبا کم ہوجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق بلِٹ آپریٹ ٹرانسفر (بی او ٹی) کے طریقہ کار کی بنیاد پر نجی شعبہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے ماتحت اس منصوبے پر عملدرآمد میں سر فہرست ہوگا۔