اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) سی پیک کے دوسرے مرحلے پر کام جاری ہے ، موجودہ وقت میں 3 شعبوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق فیصل آباد میں پہلے اقتصادی زون کا افتتاح ہوچکا ہے جبکہ رشکئی کے اقتصادی زون کیلئے معاہدہ طے پاچکا ہے۔ چین کے صنعتی اداروں کی جانب سے پاکستان میں معاشی سرگرمیوں کا آغاز حکومت …
سی پیک کے دوسرے مرحلے پر کام جاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) سی پیک کے دوسرے مرحلے پر کام جاری ہے ، موجودہ وقت میں 3 شعبوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق فیصل آباد میں پہلے اقتصادی زون کا افتتاح ہوچکا ہے جبکہ رشکئی کے اقتصادی زون کیلئے معاہدہ طے پاچکا ہے۔ چین کے صنعتی اداروں کی جانب سے پاکستان میں معاشی سرگرمیوں کا آغاز حکومت کی خواہش کے عین مطابق ہے۔ سندھ کے علاقے دھابیجی میں جلد پیشرفت کا امکان ہے۔ ماضی میں توانائی کے شعبے میں درآمدی ایندھن استعمال کیا جارہا تھا، جس کی وجہ سے بجلی کی پیداواری لاگت زیادہ تھی، جبکہ کاربن کے اخراج کی وجہ سے ان منصوبوں کو ماحول دوست بھی قرار نہیں دیا جاسکتا۔ کوہالہ اور آزاد پتن جیسے ہاِئیڈل منصوبوں سمیت سی پیک کے تحت توانائی کے دیگر منصوبوں کے تحت مقامی وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں جبکہ یہ تمام بجلی گھر ماحول دوست بھی ہیں۔








