سی ڈی اے کا میٹرو اور اسلام آباد کے تفریحی مقامات سمیت 30 مقامات پر مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کا منصوبہ

اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):سی ڈی اے، نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے تعاون سے اسلام آباد میں میٹرو کے 84 سٹیشنز، تمام بڑے پارکس اور 2 سیکٹر سمیت 30 مقامات پر مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کےلئے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق 30 مقامات پر مفت وائی فائی خدمات کےلئے نشان دہی کر دی گئی ہے۔ رواں ماہ آزمائشی …

اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):سی ڈی اے، نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے تعاون سے اسلام آباد میں میٹرو کے 84 سٹیشنز، تمام بڑے پارکس اور 2 سیکٹر سمیت 30 مقامات پر مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کےلئے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق 30 مقامات پر مفت وائی فائی خدمات کےلئے نشان دہی کر دی گئی ہے۔

رواں ماہ آزمائشی بنیادوں پر یہاں وائی فائی کی فراہمی کا منصوبہ مکمل کر لیا جائے گا ، پاک سیکرٹریٹ سے یو پی روڈ تک 14 اور فیض احمد فیض سے جی ٹی روڈ 26 نمبر تک 70 سٹیشنز میں یہ سہولت فراہم کی جا رہی ہے ۔ اس کے علاوہ سی ڈی اے ہسپتال، جاپان پارک ، لیک ویو پارک ، دامن کوہ اور فاطمہ جناح پارک میں بھی یہ سہولت دی جا رہی ہے ، جی سکس اور ایچ نائن کے ہفتہ وار بازاروں اور اسلام آباد کے دو پوش سیکٹر ایف سکس اور ایف سیون میں بھی یہ سہولت دی جا رہی ہے۔

مزید خبریں