اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) وفاقی ترقیاتی ادارہ کے ہسپتال کے اضافی بلاک کی تعمیر کاکام تیزی سے جاری ہے۔اضافی بلاک کی تعمیر پر 168 ملین روپے لاگت آئے گی ۔ اضافی بلاک کی تعمیر کے لیے ہسپتال میں موجود سنگل سٹوری عمارت کا انہدام تقریباً مکمل ہوچکا ہے جبکہ بجلی کی تنصیبات اور تاروں کی منتقلی کا کام جاری ہے جسے آئندہ دو دنوں میں مکمل …
سی ڈی اے ہسپتال کے اضافی بلاک کی تعمیر کے لئے کھدائی دو دن میں شروع ہو جائے گی
اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) وفاقی ترقیاتی ادارہ کے ہسپتال کے اضافی بلاک کی تعمیر کاکام تیزی سے جاری ہے۔اضافی بلاک کی تعمیر پر 168 ملین روپے لاگت آئے گی ۔ اضافی بلاک کی تعمیر کے لیے ہسپتال میں موجود سنگل سٹوری عمارت کا انہدام تقریباً مکمل ہوچکا ہے جبکہ بجلی کی تنصیبات اور تاروں کی منتقلی کا کام جاری ہے جسے آئندہ دو دنوں میں مکمل کر لینے کے بعد اضافی بلاک کی تعمیرکے لیے کھدائی کا کام شروع کر دیا جائے گا۔وفاقی ترقیاتی ادارہ کے ذرائع کے مطابق اضافی بلاک کے تعمیراتی کام کے لیے سی ڈی اے انتظامیہ نے کنٹریکٹر کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اس بلاک کا تعمیراتی کام مریضوں کے رش کے اوقات کی بجائے اس وقت کیا جائے جب ہسپتال کی او پی ڈی بند ہو جائے تاکہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس ضمن میں تمام انتظامات بشمول پلیٹ فارم کی تعمیر،آئیسکو کی طرف سے لگائے جانے والے ٹرانسفارمر کی شفٹنگ اور بجلی کی بڑی تنصیبات کی تبدیلی کے بعد دیگر شفٹنگ اگلے دو دنوں میں مکمل کر لی جائے گی۔ سی ڈی اے انتظامیہ کی طرف سے دی جانے والی ہدایات کے پیش نظر تعمیراتی کام کے ایریاء کو حفاظتی طور پر کور کر لیا گیا ہے تاکہ ہسپتال آنے والے مریضوں کو تعمیراتی کام کے باعث کوئی تکلیف نہ اٹھانی پڑے۔ واضح رہے کہ وفاقی ترقیاتی ادارہ کے وفاقی ہسپتال کے اضافی بلاک کی تعمیر پر 168 ملین روپے لاگت آئے گی جس میں پانچ منزلہ اضافی بلاک کے علاوہ بجلی کا کام، جنریٹر کی تنصیب اور دیگر سروسز شامل ہیں۔









