شاداب خان کو بھارت کے خلاف میچ میں ہر صورت پلیئنگ الیون میں شامل کیا جائے، وقار یونس

ٹاﺅنٹن ۔ 13 جون (اے پی پی) سابق پاکستانی ٹیم کے کپتان اور کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ شاداب خان ٹیم کے اہم رکن ہیں، آسٹریلیا کے خلاف میچ میں انہیں ڈراپ کرنا حیران تھا لیکن روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ میں انہیں ہر صورت میں پلیئنگ الیون میں شامل کیا جانا چاہیے، کینگروز کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت کے خلاف میچ آسان نہیں ہو گا، فتح کیلئے کھلاڑیوں کو صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی دکھانا ہو گی۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ورلڈ کپ میں 16 جون کو مدمقابل ہوں گی۔ وقار یونس نے اپنے بیان میں کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں شاداب خان کو ڈراپ کرنا حیران کن تھا، شاداب اسپیشلسٹ سپنر ہیں اور بھارت کے خلاف میچ میں شعیب ملک کو ڈراپ کر کے انہیں واپس پلیئنگ الیون میں شامل کیا جانا چاہیے