شارجہ، ٹریفک جرمانوں میں 50 فیصد کمی کا اعلان

شارجہ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی)شارجہ پولیس نے ٹریفک جرمانوں میں 50 فیصد کمی کا اعلان کرتے ہوئے گاڑیوں کے مالکان اورکمیونٹی پر زور دیا ہے کہ وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور مقررہ مدت کے اندر جرمانوں کی ادائیگی کو یقینی بنائیں ۔شارجہ پولیس کے کمانڈر انچیف میجر جنرل سیف الظریف الشمسی نے منگل کو یہاں اس حوالہ سے حکومتی اعلان سے آگاہ کیا ۔انہوں نے ڈرائیور حضرات …

شارجہ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی)شارجہ پولیس نے ٹریفک جرمانوں میں 50 فیصد کمی کا اعلان کرتے ہوئے گاڑیوں کے مالکان اورکمیونٹی پر زور دیا ہے کہ وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور مقررہ مدت کے اندر جرمانوں کی ادائیگی کو یقینی بنائیں ۔شارجہ پولیس کے کمانڈر انچیف میجر جنرل سیف الظریف الشمسی نے منگل کو یہاں اس حوالہ سے حکومتی اعلان سے آگاہ کیا ۔انہوں نے ڈرائیور حضرات سے کہاکہ وہ ٹریفک قوائد کی پابندی کریں، نئے انتظامات کے تحت شارجہ کی تمام بڑی شاہراہوں پر خودکار ریڈار سنسرز نصب کئے گئے جو گاڑیوں کی آمدو رفت سمیت ٹریفک خلاف ورزیوں کی نگرانی کرتے ہیں اور خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ ڈرائیور کو فوری طور پر آن لائن آگاہ کیا جاتاہے اور جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

مزید خبریں