دبئی۔21اکتوبر (اے پی پی):آٹھواں شارجہ انویسٹمنٹ فورم 2025 کل (بدھ) سے الجواہر ریسیپشن اینڈ کنونشن سینٹر میں شروع ہو گا، یہ فورم پہلی مرتبہ ورلڈ انویسٹمنٹ کانفرنس کے ساتھ مشترکہ طور پر منعقد کیا جا رہا ہے جو شارجہ کے لیے ایک تاریخی سنگ میل ہے۔اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق اس سال کے فورم کے ایجنڈے میں 142 ممالک سے 10 ہزار سے زائد شرکا اور 130 بین الاقوامی …
شارجہ انویسٹمنٹ فورم کل سے شروع ہو گا، 142 ممالک سے 10 ہزار سرکاری حکام، معاشی ماہرین اور پالیسی ساز شرکت کریں گے

مزید خبریں
دبئی۔21اکتوبر (اے پی پی):آٹھواں شارجہ انویسٹمنٹ فورم 2025 کل (بدھ) سے الجواہر ریسیپشن اینڈ کنونشن سینٹر میں شروع ہو گا، یہ فورم پہلی مرتبہ ورلڈ انویسٹمنٹ کانفرنس کے ساتھ مشترکہ طور پر منعقد کیا جا رہا ہے جو شارجہ کے لیے ایک تاریخی سنگ میل ہے۔اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق اس سال کے فورم کے ایجنڈے میں 142 ممالک سے 10 ہزار سے زائد شرکا اور 130 بین الاقوامی مقررین شامل ہیں جن میں وزرا، معاشی ماہرین اور اعلیٰ سطحی پالیسی ساز شریک ہوں گے۔
یہ تقریب شارجہ ایف ڈی آئی آفس (انویسٹ ان شارجہ) کی جانب سے ورلڈ ایسوسی ایشن آف انویسٹمنٹ پروموشن ایجنسیز اور متحدہ عرب امارات کی وزارتِ سرمایہ کاری کے اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے۔فورم کا مرکزی عنوان ’’ہماری دنیا کو تبدیل کرنا: ایک لچکدار اور پائیدار مستقبل کے لیے سرمایہ کاری‘‘ہے جو شارجہ کے بڑھتے ہوئے کردار کو اجاگر کرتا ہے جس نے خود کو عالمی اقتصادی مکالمے اور مستقبل بین سرمایہ کاری کے نظریات کے مرکز کے طور پر منوایا ہے۔
فورم میں چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ریلیشنز شارجہ شیخ فہیم بن سلطان القاسمی کلیدی مقرر کے طور پر شریک ہوں گے۔ ان کے ہمراہ ممتاز عالمی شخصیات شامل ہیں جن میں متحدہ عرب امارات کے وزیر سرمایہ کاری محمد حسن السویدی ، آذربائیجان کے وزیر معیشت مکائیل جابروف ،ہنڈوراس کے وزیر سرمایہ کاری مِگیل میدینا اور پاکستان کےوفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ شامل ہیں۔بحث و مباحثے کو مزید گہرائی دینے کے لیے یو اے ای کی وزارتِ صنعت و جدید ٹیکنالوجی کے اسسٹنٹ انڈر سیکرٹریاسامہ فاضل ، ڈبلیو آئی سی ایگزیکٹو بورڈ کےچیئرمین ڈاکٹر جیمز ژان اور نوبیل امن انعام یافتہ اور بان کی مون فاؤنڈیشن کے بورڈ ممبرپروفیسر رائے کوان چونگ بھی شریک ہوں گے۔
اس کے علاوہ عالمی اقتصادی اداروں، میڈیا انڈسٹری، اور معروف کاروباری و سرمایہ کاری شخصیات کی شرکت سے فورم کے مباحثے مزید اہمیت اختیار کر جائیں گے۔ فورم کے ایجنڈے میں 160 سے زائد سیشنز اور 120 دوطرفہ ملاقاتیں شامل ہیں جن میں موجودہ جغرافیائی، ٹیکنالوجیکل اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں سرمایہ کاری کے نئے امکانات پر گفتگو ہوگی۔ شرکا پائیدار مالیات، فوڈ سکیورٹی، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپس، سمارٹ ایگریکلچر اور علاقائی منڈیوں کے انضمام جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
فورم میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے کردار پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی کیونکہ انہیں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اور طویل المدتی معاشی استحکام کے بنیادی ستون کے طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔ایس آئی ایف2025شارجہ انویسٹمنٹ فورم کو 24 سے زائد مقامی و بین الاقوامی شراکت داروں کی حمایت حاصل ہے جن میں مالیاتی ادارے، ریسرچ سینٹرز، میڈیا پارٹنرز، ٹیکنالوجی کمپنیاں، اور انویسٹمنٹ فرمز شامل ہیں۔ یہ وسیع تعاون شارجہ کے سرمایہ کاری ماحول پر عالمی اعتماد کو ظاہر کرتا ہے اور اس فورم کو پائیدار ترقی کے فروغ اور عالمی معیشت کے مستقبل کی سمت طے کرنے کا ایک مؤثر پلیٹ فارم بناتا ہے۔








