اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی)شاعر مشرق، حکیم الامت، مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کی برسی اتوار کو بھر پور عقیدت واحترام سے منائی گئی۔ علامہ محمد اقبال کی برسی کے حوالے سے مختلف سیاسی، سماجی، تعلیمی اور غیر سرکاری تنظیموں کی طرف سے خصوصی پروگرامز منعقد کئے گئے جن میں شاعر مشرق کی ملی خدمات پر ان کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ قرآن …
شاعر مشرق، حکیم الامت، مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کی برسی اتوار کو بھر پور عقیدت واحترام سے منائی گئی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی)شاعر مشرق، حکیم الامت، مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کی برسی اتوار کو بھر پور عقیدت واحترام سے منائی گئی۔ علامہ محمد اقبال کی برسی کے حوالے سے مختلف سیاسی، سماجی، تعلیمی اور غیر سرکاری تنظیموں کی طرف سے خصوصی پروگرامز منعقد کئے گئے جن میں شاعر مشرق کی ملی خدمات پر ان کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ قرآن خوانی کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا۔ شاعرِ مشرق کی شاعری نے برصغیر کے مسلمانوں کو خوابِ غفلت سے بیدار کرکے نئی منزلوں کی راہ دکھائی۔ شاعر مشرق علامہ اقبال 9 نومبر 1877ءکو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے اور 21 اپریل 1938ءکو انتقال کر گئے۔ فلسفیانہ اور مفکرانہ سوچ، دور اندیشی جیسی خصوصیات نے اقبال کی شاعری کو عارفانہ مقام بخشا، دانشورانہ فکر نے اقبال کی شاعری کو اس طرح نکھارا جس کی نظیر نہیں ملتی۔ علامہ اقبال کی شاعری نے برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں میں آزادی کی روح پھونکی، زبورعجم، ارمغان حجاز، با نگ درا ، ضر ب کلیم ، اسرار خودی ، رموز بیخودی ، پیامِ مشرق ، شکوہ، جواب شکوہ ، جاوید نامہ اور بال جبریل نے ادب کو ایک نیا دوام بخشا۔ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا مزار لاہور میں تاریخی بادشاہی مسجد کے احاطے میں واقع ہے، آپ نے تمام عمر مسلمانوں میں بیداری و احساسِ ذمہ داری پیدا کرنے کی کوششیں جاری رکھیں۔








