ریاض ۔ 26 اپریل (اے پی پی) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے اعلان کیا ہے کہ شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات شامی بھائیوں کو 100ملین ڈالر پیش کرے گا۔ برلن میں شام کے مستقبل پر ہونے والی کانفرنس میں سعودی وزیر خارجہ الجبیر نے واضح کیا کہ سعودی عرب شامی علاقوں اور پڑوسی ملکوں میں سکونت پذیر شامی بھائیوں کو اب تک ایک ارب ڈالر کے …
شامی عوام کےلئے سعودی عرب 100ملین ڈالر امداد دیگا، الجبیر

مزید خبریں
ریاض ۔ 26 اپریل (اے پی پی) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے اعلان کیا ہے کہ شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات شامی بھائیوں کو 100ملین ڈالر پیش کرے گا۔ برلن میں شام کے مستقبل پر ہونے والی کانفرنس میں سعودی وزیر خارجہ الجبیر نے واضح کیا کہ سعودی عرب شامی علاقوں اور پڑوسی ملکوں میں سکونت پذیر شامی بھائیوں کو اب تک ایک ارب ڈالر کے لگ بھگ انسانی امداد فراہم کرچکا ہے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ ترکی، اردن اور لبنان میں لاکھوں شامی پناہ گزینوں کو انواع و اقسام کا امدادی سامان میزبان ممالک کے ساتھ یکجہتی پیدا کرکے مہیا کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس مشرقی الغوطہ کے شہر دوما میں ہیبتناک جرم کے وقوع پذیر ہونے کے بعد منعقد ہورہی ہے۔








