نیویارک ۔2مئی(اے پی پی) انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن وائٹس واچ نے کہا ہے کہ شامی فورسز نے خان شیخون اور اپنے تین دیگر حالیہ حملوں میں اعصابی گیس استعمال کی۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ہیومن رائٹس واچ کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق اس گیس کا استعمال ایک مخصوص انداز سے کیا جا رہا ہے اور اسے انسانیت کے خلاف جرائم کے زمرے میں شمار کیا جا سکتا ہے۔ …
شامی فورسز نے حالیہ حملوں میں اعصابی گیس استعمال کی، ہیومن رائٹس واچ

مزید خبریں
نیویارک ۔2مئی(اے پی پی) انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن وائٹس واچ نے کہا ہے کہ شامی فورسز نے خان شیخون اور اپنے تین دیگر حالیہ حملوں میں اعصابی گیس استعمال کی۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ہیومن رائٹس واچ کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق اس گیس کا استعمال ایک مخصوص انداز سے کیا جا رہا ہے اور اسے انسانیت کے خلاف جرائم کے زمرے میں شمار کیا جا سکتا ہے۔ تنظیم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کینیتھ رَوتھ نے کہا کہ گزشتہ چھ مہینوں کے دوران حکومت نے دمشق، حما، ادلیب اور حلب میں کلورین اور سارین گیسوں کے ذریعے حملے کرنے کے لیے جنگی طیار ے، ہیلی کاپٹرز اور زمینی دستے استعمال کیے۔







