دمشق۔29جنوری (اے پی پی):شام کے حکام نے بسکٹ کے پیکجزمیں چھپائی گئی 7 ملین نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دی،یہ سعودی عرب جانے والی کھیپ میں چھپائی گئی تھیں۔
العربیہ اردو کے مطابق نصیب بارڈر کراسنگ پر شام کے کسٹمز ڈیپارٹمنٹ نے ایک بڑی کھیپ کو ضبط کرنے کی تصدیق کی ہے جسے سعودی عرب برآمد کرنے کے لیے تیار کردہ بسکٹ کی کھیپ میں چھپایا گیا تھا،کھیپ نمبر 1638 میں ضبط کی گئی مقدار 7 ملین نشہ آور گولیوں پر مشتمل تھی۔