شام ، سابق وزیر داخلہ میجر جنرل محمد ابراہیم الشعار نے خود کو حکام کے حوالے کر دیا

دمشق۔5فروری (اے پی پی):شام کے سابق وزیر داخلہ میجر جنرل محمد ابراہیم الشعار نے خود کو حکام کے حوالے کر دیا۔ العربیہ نیوز کے مطابق چند روز قبل شام کے شہر درعا میں سابق صدر بشار الاسد کے خالہ زاد بھائی اور سیاسی سکیورٹی برانچ کے سربراہ عاطف نجیب کی گرفتاری کے بعد اب سابق وزیر داخلہ میجر جنرل محمد ابراہیم الشعار نے بھی خود کو حکام کے حوالے کر …

دمشق۔5فروری (اے پی پی):شام کے سابق وزیر داخلہ میجر جنرل محمد ابراہیم الشعار نے خود کو حکام کے حوالے کر دیا۔ العربیہ نیوز کے مطابق چند روز قبل شام کے شہر درعا میں سابق صدر بشار الاسد کے خالہ زاد بھائی اور سیاسی سکیورٹی برانچ کے سربراہ عاطف نجیب کی گرفتاری کے بعد اب سابق وزیر داخلہ میجر جنرل محمد ابراہیم الشعار نے بھی خود کو حکام کے حوالے کر دیا ،موصول ہونے والی تصویر میں الشعار سکیورٹی فورسز کی گاڑی میں نظر آ ر ہے ہیں۔الشعار نے العربیہ کو بتایا کہ انہوں نے رضاکارانہ طور پر خود کو نئے حکام کے حوالے کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ غیر سرکاری جیلوں کی ذمے دار نہیں ، وہ صرف سرکاری جیلوں کی ذمے دار ہے۔ انہوں نے باور کرایا کہ ایسا کوئی کام نہیں کیا جس پر وہ قانون کی گرفت میں آئیں۔

مزید خبریں