شام سمیت دیگر ملکوں میں جنگوں اور قدرتی آفات کے نتیجے میں 4 کروڑ سے زیادہ افراد بے گھرہوئے ہیں،اقوام متحدہ

اقوام متحدہ۔ 11مئی(اے پی پی) شام اور کانگو سمیت دیگر ممالک میں لڑائی اور قدرتی آفات کی وجہ سے تقریباً چار کروڑ 10 لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔اقوام متحدہ نے حال ہی میں جاری ایکرپورٹمیں یہ انکشاف کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی اتحادی تنظیم ناروین رفیوجی کونسل (این آر سی ) کے مطابق کانگو، ایتھوپیا اور کیمرون میں پھیلی کشیدگی اور شام میں جاری تنازع کے سبب لوگ بے …

اقوام متحدہ۔ 11مئی(اے پی پی) شام اور کانگو سمیت دیگر ممالک میں لڑائی اور قدرتی آفات کی وجہ سے تقریباً چار کروڑ 10 لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔اقوام متحدہ نے حال ہی میں جاری ایکرپورٹمیں یہ انکشاف کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی اتحادی تنظیم ناروین رفیوجی کونسل (این آر سی ) کے مطابق کانگو، ایتھوپیا اور کیمرون میں پھیلی کشیدگی اور شام میں جاری تنازع کے سبب لوگ بے گھر ہو رہے ہیں۔این آر سی کے سربراہ جان اگلینڈ نے کہا”میں آپ کو کیمرون کی مثال دیتا ہوں۔ میں ملک کے مغربی حصے میں تھا۔ کیمرون کے جنوبی اور مغربی انگریزی بولنے والے حصوں میں مسلح تصادم کی صورت حال ہے۔ کوئی اس پر بات نہیں کرتا اور نہ کوئی اس کو ختم کرنے کی کوشش کررہا ہے اور نہ ہی کوئی ثالثی کرنے والا ہے۔ سینکڑوں گاو¿ں جلا دیئے گئے ہیں اور 4 سے5 ہزار کے درمیان افراد بے گھر ہو چکے ہیں“۔یو ا ین آر سی کے داخلی رفیوجی نگران مرکز کے مطابق جدوجہد کے علاوہ قدرتی آفات کی وجہ سے بھی لوگ اپنے گھروں کو چھوڑ رہے ہیں۔ چین،بھارت اور فلپائن جیسے ممالک میں طوفان جیسے آفات کی وجہ سے تقریبا 10 لاکھ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔

Leave a Reply