شام میں اسرائیلی حملوں کے باعث دمشق انٹرنیشنل ایئرپورٹ بند ہو گیا

92
Damascus International Airport
Damascus International Airport

دمشق۔27نومبر (اے پی پی):شام کے ادرالحکومت دمشق میں اسرائیلی فوج کے حملوں کے باعث دمشق کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سروسز معطل کر دی گئیں۔

سعودی خبر رساں ادارے نے شامی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ شام کے دارالحکومت دمشق میں ایک زوردار دھماکے کی آواز آئی جس کے بعد المزہ اور المعضمیہ کے آس پاس کے علاقوں میں دھوئیں کے بادل بلند ہوتے دیکھے گئے۔ شامی میڈیا اسرائیل کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کے نتیجے میں دمشق کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سروسز معطل ہوگئی ہیں۔ سیریئن آبزرویٹری نے دارالحکومت دمشق میں کم از کم 2 دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی۔

دمشق بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ایک ذریعہ نے پریس بیانات میں وضاحت کی کہ اسرائیلی حملوں سے دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے رن وے کو نقصان پہنچا جس کے باعث ایئرپورٹ پر آپریشن روک دیا گیا۔ شامی اخبار ’’الوطن‘‘نے کہا کہ اسرائیل نے دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا ہے جس کے باعث دمشق آنے والے طیاروں کا رخ حلب اور لاذقیہ ہوائی اڈوں کی طرف موڑ دیا گیا ۔