اقوام متحدہ ۔ 19جون (اے پی پی) اقوام متحدہ کی ایک قرارداد میں شامی جنگ سے تباہ حال شہریوں کے لیے امداد فراہم کرنے کی سفارش کی جا رہی ہے، یہ قرار داد بیلجیئم اور جرمنی کے تعاون سے تیار کی گئی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ان امدادی کاموں کے لیے عراق کی سرحد پر واقع ایک چیک پوائنٹ جبکہ ترکی کی سرحد سے متصل دو گزر گاہوں کو …
شام میں امداد کے لیے اقوام متحدہ کی قرارداد تیار

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 19جون (اے پی پی) اقوام متحدہ کی ایک قرارداد میں شامی جنگ سے تباہ حال شہریوں کے لیے امداد فراہم کرنے کی سفارش کی جا رہی ہے، یہ قرار داد بیلجیئم اور جرمنی کے تعاون سے تیار کی گئی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ان امدادی کاموں کے لیے عراق کی سرحد پر واقع ایک چیک پوائنٹ جبکہ ترکی کی سرحد سے متصل دو گزر گاہوں کو استعمال کیا جائے گا۔ اس منصوبے کے تحت بالخصوص باغیوں کے زیر قبضہ شمالی شامی علاقوں میں محصور شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ کورونا وائرس کی وجہ سے شام میں بھی صورتحال خراب ہے، عالمی اداروں کی کوشش ہے کہ متاثرہ علاقوں میں طبی اور بنیادی امدادی سامان پہنچایا جائے۔








