شام کا معزول صدر بشار الاسد کے دور میں جمع شدہ کیمیائی ہتھیار تباہ کرنے کااعلان

دمشق۔7مارچ (اے پی پی):شام نے معزول صدر بشار الاسد کے دور میں جمع شدہ کیمیائی ہتھیار تباہ کرنے کااعلان کیا ہے ۔ العربیہ کے مطابق شام کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے او پی سی ڈبلیوکی ایگزیکٹو کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ معزول صدر بشار الاسد کے دور میں جمع کیے جانے والے کیمیائی ہتھیاروں کے ذخیرے کو تباہ کر دیا جائے گا۔ انھوں نے یہ عہد ہیگ …

دمشق۔7مارچ (اے پی پی):شام نے معزول صدر بشار الاسد کے دور میں جمع شدہ کیمیائی ہتھیار تباہ کرنے کااعلان کیا ہے ۔ العربیہ کے مطابق شام کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے او پی سی ڈبلیوکی ایگزیکٹو کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ معزول صدر بشار الاسد کے دور میں جمع کیے جانے والے کیمیائی ہتھیاروں کے ذخیرے کو تباہ کر دیا جائے گا۔

انھوں نے یہ عہد ہیگ میں ‘کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیم(اوپی سی ڈبلیو ) کے سامنے اپنے ایک تاریخی خطاب میں کیا۔ان کا کہناتھا کہ اسرائیلی حملے لوجسٹک، تکنیکی اور عملی چیلنجوں کو جنم دے رہے ہیں اور ان حملوں سے کیمیائی ہتھیاروں کے حوالے سے عدم یقین کی حالت میں اضافہ ہوتا ہے۔یاد رہے کہ او پی سی ڈبلیو تنظیم کی تحقیقات میں کہا گیا کہ 2011 میں بھڑکنے والی خانہ جنگی کے دوران میں شامی حکومت کی جانب سے غالبا ملک میں 20 مواقع پر کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔