شام کی عراق کے ساتھ مشترکہ کاررروائی کے دوران منشیات کی عالمی سمگلنگ ناکام ،2 افراد گرفتار

دمشق۔19فروری (اے پی پی):شام نے صوبہ حمص میں عراق کے جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے انسداد منشیات کے تعاون سے کی گئی مشترکہ کارروائی کے دوران ملک سے باہر منشیات کی بڑی کھیپ سمگل کرنے کا منصوبہ ناکام بنا تے ہوئے2 افراد کو گرفتار کر لیا۔ العربیہ اردو کے مطابق شام کی زارت داخلہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ صوبہ حمص میں عراق کے جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے انسداد منشیات کے …

دمشق۔19فروری (اے پی پی):شام نے صوبہ حمص میں عراق کے جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے انسداد منشیات کے تعاون سے کی گئی مشترکہ کارروائی کے دوران ملک سے باہر منشیات کی بڑی کھیپ سمگل کرنے کا منصوبہ ناکام بنا تے ہوئے2 افراد کو گرفتار کر لیا۔ العربیہ اردو کے مطابق شام کی زارت داخلہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ صوبہ حمص میں عراق کے جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے انسداد منشیات کے تعاون اور ہم آہنگی سے کی گئی ایک سکیورٹی کارروائی کے دوران ملک سے باہر منشیات کی ایک بڑی کھیپ سمگل کرنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔

وزارت نے بتایا کہ انسداد منشیات یونٹس نے 2 افراد کو گرفتار کیا ہے جو سرحد پار سرگرم ایک بین الاقوامی سمگلنگ نیٹ ورک چلانے میں ملوث ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اس کارروائی کے نتیجے میں لگ بھگ 4 لاکھ کیپٹاگون گولیاں برآمد ہوئیں جن کا وزن تقریباً 65 کلوگرام ہے اور انہیں شام سے باہر سمگل کرنے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔

وزارت نے کہا کہ برآمد شدہ مقدار کو قانونی ضابطوں کے مطابق قبضے میں لے لیا گیا ہے اور گرفتار ملزمان کو مزید تحقیقات اور ضروری قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ عدالت کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے منشیات کے نیٹ ورکس کے خلاف خصوصی آپریشنز جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے معاشرے کے تحفظ اور امن و استحکام کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔