اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) شام کی عوامی اسمبلی کی سپیکر ڈاکٹر ہادیہ عباسی نے پارلیمنٹ ہاﺅس کے احاطہ میں بنائی گئی جمہوریت کے گمنام ہیروز کی یادگار پر پھول چڑھائے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو پاکستان کے دورہ پر آئی شام کی عوامی اسمبلی کی سپیکر ڈاکٹر ہادیہ عباسی نے پارلیمنٹ ہاﺅس کے احاطہ میں بنائی گئی جمہوریت کے گمنام ہیروز کی یادگار کا دورہ کیا …
شام کی عوامی اسمبلی کی سپیکر ڈاکٹر ہادیہ عباسی نے جمہوریت کے گمنام ہیروز کی یادگار پر پھول چڑھائے
اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) شام کی عوامی اسمبلی کی سپیکر ڈاکٹر ہادیہ عباسی نے پارلیمنٹ ہاﺅس کے احاطہ میں بنائی گئی جمہوریت کے گمنام ہیروز کی یادگار پر پھول چڑھائے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو پاکستان کے دورہ پر آئی شام کی عوامی اسمبلی کی سپیکر ڈاکٹر ہادیہ عباسی نے پارلیمنٹ ہاﺅس کے احاطہ میں بنائی گئی جمہوریت کے گمنام ہیروز کی یادگار کا دورہ کیا اور یادگار پر پھول چڑھائے۔ پارلیمنٹ ہاﺅس کے احاطہ پہنچنے پر ایوان بالا کے رکن سینیٹر شبلی فراز اور پارلیمنٹ کے حکام نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر شام کی سپیکر کو اسلام آباد پولیس اور سینٹ کے گارڈز نے سلامی دی جبکہ ڈاکٹر ہادیہ عباسی نے جمہوریت کیلئے قربانیاں دینے والے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا۔









