بیروت ۔ 10 جولائی (اے پی پی) شام میں الیپو نامی علاقہ کے کلیدی سپلائی روٹ پر باغیوں اور حکومتی فورسز میں جھڑپیں ہوئیں جن میں 29باغی ہلاک ہوگئے ۔ اتوار کو ذرائع ابلاغ شام میں انسانی حقوق کے نگران ادارہ کے حوالہ سے بتایا کہ فیاقلشام اسلامی اور القاعدہ سے منسلک النصرہ فرنٹ کے وہ جنگجو فورسز کے ساتھ لڑائی میں ہلاک ہوئے ہیں جنہوں نے چاستیلو روڈ کو …
شام کے الیپو نامی علاقہ میں باغیوں اور حکومتی فورسز میں جھڑپیں ، 29باغی ہلاک ہوگئے
مزید خبریں
بیروت ۔ 10 جولائی (اے پی پی) شام میں الیپو نامی علاقہ کے کلیدی سپلائی روٹ پر باغیوں اور حکومتی فورسز میں جھڑپیں ہوئیں جن میں 29باغی ہلاک ہوگئے ۔ اتوار کو ذرائع ابلاغ شام میں انسانی حقوق کے نگران ادارہ کے حوالہ سے بتایا کہ فیاقلشام اسلامی اور القاعدہ سے منسلک النصرہ فرنٹ کے وہ جنگجو فورسز کے ساتھ لڑائی میں ہلاک ہوئے ہیں جنہوں نے چاستیلو روڈ کو کھلوانے کے لئے حملہ کیا ۔ اس روڈ پر جمعرات سے حکومتی فورسز کا موئثر کنٹرول ہے ۔








