ڈھاکہ۔ 08 دسمبر (اے پی پی)شاہد آفریدی کی عمدہ آل راﺅنڈ کارکردگی کی بدولت ڈھاکہ ڈائنامائٹس نے کومیلا وکٹورینز کو کوالیفائر ون میچ میں با آسانی 95 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، کومیلا وکٹورین کی ٹیم 191 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 18 اوورز میں 96 رنز پر ڈھیر ہو گئی، کومیلا کا کوئی بھی کھلاڑی متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، …
شاہد آفریدی کی عمدہ آل راﺅنڈ کارکردگی، ڈھاکہ ڈائنامائٹس بنگلہ دیش پریمیئر لیگ فائنل میں پہنچ گئی، کومیلا وکٹورین 191 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 96 رنز پر ڈھیر، آفریدی کی 4 چھکوں کی مدد سے 30 رنز کی جارحانہ اننگز اور 3 وکٹیں، میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے

مزید خبریں
ڈھاکہ۔ 08 دسمبر (اے پی پی)شاہد آفریدی کی عمدہ آل راﺅنڈ کارکردگی کی بدولت ڈھاکہ ڈائنامائٹس نے کومیلا وکٹورینز کو کوالیفائر ون میچ میں با آسانی 95 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، کومیلا وکٹورین کی ٹیم 191 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 18 اوورز میں 96 رنز پر ڈھیر ہو گئی، کومیلا کا کوئی بھی کھلاڑی متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، تمیم اقبال 31 اور حسن علی 18 رنز بنا کر نمایاں رہے، 8 کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام رہے، آفریدی نے 4 چھکوں کی مدد سے 30 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور 3 وکٹیں لیکر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، انہیں عمدہ آل راﺅنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔








