شاہد آفریدی کی لاہور قلندرز کے فاسٹ باولر حارث رئوف کی تعریف

اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے مابین میچ میں شاندار یارکر سے صفر پر آوٹ کرنے پر حارف رئوف کی تعریف کی ہے۔ گزشتہ روز حارث روف نے میچ کے اہم مرحلے میں شاہد آفریدی کو صفر پر بولڈ کرکے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔شاہد آفریدی نے اپنے ایک ٹویٹ میں …

اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے مابین میچ میں شاندار یارکر سے صفر پر آوٹ کرنے پر حارف رئوف کی تعریف کی ہے۔ گزشتہ روز حارث روف نے میچ کے اہم مرحلے میں شاہد آفریدی کو صفر پر بولڈ کرکے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔شاہد آفریدی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ "حارث تم نے بہت شاندار بولنگ کی‘ یہ ایک عمدہ اور خطرناک یارکر تھا‘ مہربانی کرکے اگلی دفعہ مجھے آہستہ گیند کروانا”۔ انہوں نے لاہور قلندرز کو فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ (آج) منگل کو فائنل میں دلچسپ مقابلہ دیکھنے کا انتظار ہوگا۔ شاہد آفریدی نے ملتان سلطانز کی سپورٹ کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔دریں اثناءحارث رئوف نے شاہد آفریدی کو بولڈ کرنے کے بعد معافی کے اشارے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں عموماً وکٹ حاصل کرنے کے بعد زیادہ جارحانہ ہو جاتا ہوں لیکن شاہد آفریدی کو آوٹ کرکے میرا انداز مختلف تھا۔ انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی پاکستان کے سپر سٹار ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے لئے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور بہت سے میچز جیتے ہیں اس لئے میرے لئے انہیں عزت دینا زیادہ اہم تھا۔ میرے دل میں ان کا بہت احترام ہے اور اس کا اظہار کرنے کا یہی اچھا طریقہ تھا۔

مزید خبریں