شاہراہ دستور سمیت سپریم کورٹ اور اس کے ارد گرد سخت ترین حفاظتی اقدامات کئے گئے

اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) سپریم کورٹ کی طرف سے جمعرات کو پانامہ پیپرز کیس کے فیصلے کے موقع پر شاہراہ دستور سمیت سپریم کورٹ اور اس کے ارد گرد سخت ترین حفاظتی اقدامات کئے گئے اور پولیس سمیت سکیورٹی اہلکاروں نے وزیر داخلہ کی ہدایت کے مطابق خوش اسلوبی سے اپنے فرائض انجام دیئے اور فول پروف سکیورٹی کی فراہمی کو یقینی بنایا ۔واضح رہے کہ …

اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) سپریم کورٹ کی طرف سے جمعرات کو پانامہ پیپرز کیس کے فیصلے کے موقع پر شاہراہ دستور سمیت سپریم کورٹ اور اس کے ارد گرد سخت ترین حفاظتی اقدامات کئے گئے اور پولیس سمیت سکیورٹی اہلکاروں نے وزیر داخلہ کی ہدایت کے مطابق خوش اسلوبی سے اپنے فرائض انجام دیئے اور فول پروف سکیورٹی کی فراہمی کو یقینی بنایا ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے آئی جی پولیس اور چیف کمشنر اسلام آباد کو رجسٹرار سپریم کورٹسے رابطے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ سپریم کورٹ اور اسکے اردگرد فول پروف سکیورٹی کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور اس میں رینجرز کی سکیورٹی کو بھی شامل کیا جائے۔ صرف انہی اشخاص کو سپریم کورٹ کے احاطے کے نزدیک آنے کی اجازت دی جائے جسکی منظوری رجسٹرار سپریم کورٹ دیں۔ وزیرِ داخلہ نے اسلام آباد انتظامیہ کو فول پروف سکیورٹی کی فراہمی کے سلسلے میں رینجرز کو پولیس کو معاونت فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی تھی۔

مزید خبریں

Leave a Reply