شاہین کلب مورگاہ چیلنج کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام جاری مورگاہ چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں شاہین کلب نے ینگ اسٹار کلب کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ یہ میچ ایلیٹ اسکول مورگاہ راولپنڈی میں کھیلا گیا۔تیسرے پری کوارٹر فائنل میں شاہین کلب نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ینگ اسٹار کلب کو 0-3 سے شکست دی۔پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں کوئی …

اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام جاری مورگاہ چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں شاہین کلب نے ینگ اسٹار کلب کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

یہ میچ ایلیٹ اسکول مورگاہ راولپنڈی میں کھیلا گیا۔تیسرے پری کوارٹر فائنل میں شاہین کلب نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ینگ اسٹار کلب کو 0-3 سے شکست دی۔پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کر سکیں تاہم دوسرے ہاف میں شاہین کلب نے مکمل برتری حاصل کرتے ہوئے تین گول داغ دیے۔

فاتح ٹیم کی جانب سے عمران، حمزہ اور بلال نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ینگ اسٹار کلب نے خسارہ کم کرنے کی بھرپور کوشش کی مگر وہ کوئی گول نہ کر سکے۔میچ کے ریفری عامر اقبال، محمد اکرم اور محمد نبیل تھے۔ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر راجہ محمد اشتیاق اور شائقین کی بڑی تعداد میچ سے لطف اندوز ہوئی۔

 

مزید خبریں