واشنگٹن ۔20فروری (اے پی پی):بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے امریکا میں ’’ پیس کونسل ‘‘ کے پہلے اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران غزہ میں جنگ بندی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیاہے ۔العربیہ کے مطابق بحرینی فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر پیس کونسل کے پہلے اجلاس میں شرکت کے لیے واشنگٹن پہنچے تھے۔ شاہ حمد بن …
شاہ بحرین کا غزہ میں جنگ بندی کی ضرورت پر زور
مزید خبریں
واشنگٹن ۔20فروری (اے پی پی):بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے امریکا میں ’’ پیس کونسل ‘‘ کے پہلے اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران غزہ میں جنگ بندی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیاہے ۔العربیہ کے مطابق بحرینی فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر پیس کونسل کے پہلے اجلاس میں شرکت کے لیے واشنگٹن پہنچے تھے۔ شاہ حمد بن عیسیٰ نے مشرق وسطیٰ اور دنیا میں امن، سلامتی اور استحکام کو مستحکم کرنے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کرنے اور علاقائی و عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مذاکرات اور تعاون کے راستوں کو فروغ دینے کے لیے بحرین کے عزم کی تصدیق کی۔
اسی تناظر میں شاہ حمد بن عیسیٰ نے غزہ کی پٹی میں پائیدار امن کے مواقع بڑھانے، اس کی تعمیرِ نو، غزہ کے حوالے سے ٹرمپ کے پیش کردہ امن منصوبے پر عمل درآمد، فلسطینی عوام کے جائز حقوق کے تحفظ اور علاقائی و عالمی استحکام کی حمایت کے لیےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں کا خیرمقدم کیا۔انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں ہماری شرکت بحرانوں اور تنازعات کے حل کے لیے مشترکہ کام کی اہمیت پر ہمارے پختہ یقین کی تصدیق ہے اور مذاکرات و سفارت کاری پر مبنی ایسے پرامن حل کی حمایت ہے جو شہریوں کے تحفظ، سلامتی و استحکام کے حصول، عوام کے مفادات کی حفاظت اور خطے میں پائیدار امن اور خوشحالی کے اصولوں کو مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہو۔








