شاہ سلمان اور امریکی صدر کے درمیان قطری بحران پر تبادلہ خیال

ریاض ۔ 15 جولائی (اے پی پی) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر اور دوسرے عرب ممالک کے مابین جاری سفارتی تنازع پر تبادلہ خیال کیا ، جس میں اس مسئلے کے حل کے مختلف آپشنز زیرِ بحث آئے ہیں۔ دونوں رہنماو¿ں نے دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ اور اس میں امریکا اور سعودی عرب کے کردار پربھی بات چیت …

ریاض ۔ 15 جولائی (اے پی پی) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر اور دوسرے عرب ممالک کے مابین جاری سفارتی تنازع پر تبادلہ خیال کیا ، جس میں اس مسئلے کے حل کے مختلف آپشنز زیرِ بحث آئے ہیں۔ دونوں رہنماو¿ں نے دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ اور اس میں امریکا اور سعودی عرب کے کردار پربھی بات چیت کی۔العربیہ ٹی وی کے مطابق دونوں رہنماوں کے درمیان یہ گفتگو ٹیلی فون پر ہوئی۔ اس موقع پر شاہ سلمان نے عراق کے شہر موصل کو داعش سے آزاد کرانے پر امریکی صدر کو مبارک باد پیش کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکی فوج کی قربانیوں کو سراہا۔

Leave a Reply