شاہ سلمان اور ولی عہد کی ترکیہ میں دہشت گرد حملے کی مذمت

40
شاہ سلمان اور ولی عہد کی ترکیہ میں دہشت گرد حملے کی مذمت

ریاض ۔3اکتوبر (اے پی پی):سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کے نام علیحدہ علیحدہ پیغامات میں ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی قیادت نے اپنے پیغامات میں کہا کہ سعودی عرب ترکیہ اور اس کے عوام ساتھ کھڑا ہے اور ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلیے دعا گو ہیں۔

یاد رہے کہ اتوار کو انقرہ میں ایک خود کش بمبار نے ترکیہ کی وزارت داخلہ کے داخلی دروازے پر دھماکہ کیا جس سے دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔