ریاض۔10ستمبر (اے پی پی):شاہ سلمان انسانی امدادی مرکز نےتنزانیہ کے شہر دارالسلام میں بچوں کے لیے اوپن ہارٹ سرجری اور کیتھیٹرائزیشن کے لیے رضاکارانہ طبی منصوبے کا آغاز کر دیاہے، جو 15 ستمبرتک جاری رہے گا۔العربیہ کے مطابق اب تک مرکز کی رضاکارانہ طبی ٹیم نے 5 اوپن ہارٹ سرجریزاور 45 کارڈیک کیتھیٹرائزیشن کی ہیں جو سب کامیاب رہے۔ یہ رضاکارانہ طبی منصوبوں کی توسیع کے طور پر سامنے آیا …
شاہ سلمان سینٹر کا تنزانیہ میں ہارٹ سرجری کےرضاکارانہ منصوبے کا آغاز

مزید خبریں
ریاض۔10ستمبر (اے پی پی):شاہ سلمان انسانی امدادی مرکز نےتنزانیہ کے شہر دارالسلام میں بچوں کے لیے اوپن ہارٹ سرجری اور کیتھیٹرائزیشن کے لیے رضاکارانہ طبی منصوبے کا آغاز کر دیاہے، جو 15 ستمبرتک جاری رہے گا۔العربیہ کے مطابق اب تک مرکز کی رضاکارانہ طبی ٹیم نے 5 اوپن ہارٹ سرجریزاور 45 کارڈیک کیتھیٹرائزیشن کی ہیں جو سب کامیاب رہے۔
یہ رضاکارانہ طبی منصوبوں کی توسیع کے طور پر سامنے آیا ہے جو سعودی عرب کی طرف سے اس کے انسانی ہمدردی کے ادارے شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے ذریعے فراہم کیے گئے ہیں۔








