شاہ سلمان سے خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات

ریاض ۔09 دسمبر(اے پی پی) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ریاض میں جی سی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر عبداللطیف الزیانی نے ملاقات کی ہے۔ خلیجی سربراہ کانفرنس کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق (آج)منگل کو ریاض میں 40 ویں خلیجی سربراہ کانفرنس ہوگی۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کونسل کے رکن ممالک کے قائدین کو دعوت نامے ارسال کردیئے۔ جی سی سی …

ریاض ۔09 دسمبر(اے پی پی) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ریاض میں جی سی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر عبداللطیف الزیانی نے ملاقات کی ہے۔ خلیجی سربراہ کانفرنس کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق (آج)منگل کو ریاض میں 40 ویں خلیجی سربراہ کانفرنس ہوگی۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کونسل کے رکن ممالک کے قائدین کو دعوت نامے ارسال کردیئے۔ جی سی سی میں سعودی عرب کے علاوہ کویت، متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر اور سلطنت اومان شامل ہیں۔تجزیہ نگاروں نے امید ظاہر کی ہے کہ جی سی سی کے تین ممالک سعودی عرب ، امارات اور بحرین نے جو قطر کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے اس موقع پر اس معاملے کو سلجھا لیا جائے گا۔